سیالکوٹ، تلواڑہ مغلاں میں فائرنگ، جماعت اسلامی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، کزن زخمی

بدھ 31 اگست 2016 12:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) سیالکوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما ظفربیگ ایڈووکیٹ اور ان کے بھائی عمران بیگ جاں بحق ہوگئے ، وکلا برادری نے واقعے پر یوم سوگ منا یا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں تھانہ رنگ پورکے علاقے تلواڑہ مغلاں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے رہنماظفربیگ ایڈووکیٹ اور ان کے بھائی عمران بیگ کو قتل کردیاجبکہ فائرنگ سے ان کزن نعمان بیگ زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور وکلابرادری موقع پرپہنچ گئی، سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے واقعے پر یوم سوگ منایا گیا۔ پولیس نے تمام ترپہلووٴں سے و اقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔