بہاولپور،شوہر نے جھگڑے پر بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

بدھ 31 اگست 2016 11:58

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) بہاولپور میں شوہر نے جھگڑے پر بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ بہاولپور کی رہائشی فائزہ نامی خاتون نے چند روز قبل اپنے خاوند کو تیسری شادی سے روکا جس پر دونوں کے بیچ جھگڑا شدت اختیار کرگیا اور شوہر نے غصے میں آکر بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر خاتون کو بہاولپورہسپتال داخل کرایا گیا تاہم حالت بگڑنے پر ملتان کے نشترہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور اسکا 90 فیصد جسم جل چکا ہے۔ خاتون کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے جبکہ پولیس تاحال خاوند کو گرفتار نہیں کر پائی ۔

متعلقہ عنوان :