ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو مسافر بسوں میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق،11زخمی

بدھ 31 اگست 2016 11:58

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق فیصل آباد سے ملتان اور ملتان سے فیصل آباد جانے والی بسیں سمندری روڈ کے قریب کھدر آباد میں آپس میں ٹکر ا گئیں جس کے نتیجے میں دو مسافر موقع پر جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :