کراچی ،پولیس کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد،فائرنگ سے 2افراد زخمی

بدھ 31 اگست 2016 11:58

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈرگ روڈ پر مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ سے آصف نامی شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاہمت پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ادھر یونیورسٹی روڈ موسمیات کے قریب فائرنگ سے علی نامی شخص زخمی ہوا۔ دوسری جانب ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق عاظم کوہستانی اور لیاقت کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو گرفتار اور دو فرار ہو گئے۔