گوادر،پشکان میں گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے خاتون اوربچے سمیت چار افراد جاں بحق

بدھ 31 اگست 2016 11:57

گوادر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) پشکان میں گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے‘ جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پشکان میں گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :