پنجاب میں اینٹوں‌کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خلاف بل منظور کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 11:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) : پنجاب اسمبلی میں اینٹوں کے بھٹوں ہپر چائلڈ لیبر کی ممانعت کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی میں یہ بل پیر کے روز منظور کیا گیا۔ اس بل کے تحت اینٹوں کے بھٹوں پر 14 سال سے کم عمر کے بچوں سے مزدوری کروانے والوں کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی کا یہ سیشن قریباً دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جس میں کم و بیش 30 قانون ساز موجود تھے۔ تاہم پنجاب اسمبلی نے پیر کے روز کے لیے اپنا ایجنڈا مکمل کر لیا۔ منظور کے گئے بل میں چائلڈ لیبر کا ذمہ دار بھٹے کے مالک ، بچوں کے والدین یا سر پرست کو ٹھہرایا گیا۔ بل میں مزید کہا گیا کہ بھٹے کے مزدوروں کو بچوں کے والدین سے کیے گئے معاہدے ایک نقل قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کروانا ہو گی۔دوسری جانب اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی نے اس بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بل میں کی گئی ”چائلڈ“ کی تعرئف کو نا مکمل قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :