دبئی:شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دورے کے دوران ائیر پورٹ پاسپورٹ آفیسر اپنے موبائل فون سے آفیشل کام کر رہاتھا: جی ڈی آر ایف اے

بدھ 31 اگست 2016 11:50

دبئی:شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دورے کے دوران ائیر پورٹ پاسپورٹ آفیسر ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : گزشتہ اتوار کو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دبئی ائیر پورٹ کے اچانک دورے کے دوران سوشل میڈیا پر آنے والی ایک تصویر نے ہلچل مچا دی۔ سوشل میڈیا صارفین کا اعتراض ہے کہ شیخ راشد کے ہوتے ہوئے پاسپورٹ آفیسر اپنے موبائل کا استعمال کر رہا تھا۔ دبئی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈینسی اینڈ فارن افئیرز( جی ڈی آر ایف اے ) نے اس بات کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

جی ڈی آر ایف اے کے حکام کا کہنا ہے کہ آفیسر اس وقت باقاعدہ مرتب کردہ طریقہ کار کے تحت اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے ۔ پہلی تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ آفیسر اپنے موبائل سے ڈیٹا دیکھ کر کمپیوٹرکا استعمال کر رہاہے ۔ جی ڈی آر ایف اے نے مختلف طریقہ کار اپنائے ہوئے تا کہ مسافروں کو کسی بھی پریشانی سے بچایا جا سکے ۔ آفیسر بھی اسی آفیشل ٹول کا استعمال کر رہا تھا۔ پاسپورٹ پر انٹری سٹمپ کاطریقہ کا ر بھی موبائل فون سے کیا جاتا ہے ۔ تصاویر میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ آفیسر کے ایک ہاتھ میں موبائل ہے جبکہ دوسرے ہاتھ میں سٹمپ ہے ۔