جدہ: وزارتِ مذہبی امور نے 10,000متبادل امام مساجد کو ملازمت سے برخاست کر دیا

بدھ 31 اگست 2016 11:30

جدہ: وزارتِ مذہبی امور نے 10,000متبادل امام مساجد کو ملازمت سے برخاست ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : وزارتِ مذہبی امور نے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنے کے لیے مملکت کی مختلف مساجد میں امام مساجد کے متبادل کے طور پر خدمات انجام دینے والے تقریباََ10,000امام مساجد کو ملازمتوں سے فارغ کر دیاہے ۔ امام مساجد کو فارغ کرنے سے وزارتِ مذہبی امور کو کم از کم 360ملیں سعودی ریال کی بچت ہو گی۔وزارتِ مذہبی امور نے ان امام مساجد کو پیشکش کی تھی کی یا تو وہ مکمل امام مسجد کی ذمہ داریاں نبھا لیں یا اپنے عہدے چھوڑ دیں۔

سعودی عرب کے شہریوں کی کثیر تعداد نے وزارت مذہبی امور کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک متبادل اما م کی تنخواہ 3000ریال بنتی ہے ۔ وزارتِ مذہبی امور کے حکام چاہتے ہیں کہ وہ ساتھ میں اپنی تمام ذمہ داریاں نبھائیں ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں خطبے کے لیے الگ امام کا تقرر کیا جاتا ہے ۔ لیکن وزارت کی طرف سے کی جانے والی پیشکش میں اب یہ ذمہ داری بھی متبادل امام کو اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اسکے علاوہ مبغلین کی کم سے کم تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری رکھی گئی ۔ جس پر متبادل امام مساجد کی کثیر تعداد پورا نہیں اترتی۔ نئے قانون کے تحت متبادل امام مساجد کو فل ٹائم امام مسجد اور پارٹ ٹائم مبلغ کی ذمہ داریاں نبھانی ضروری قرار پایا ہے ۔ شہریوں کی کثیر تعداد کا کہنا ہے کہ مملکت میں مساجد کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ متبادل امام مساجد کے فارغ کرنے سے مملکت میں امام مساجد کی کمی ہو جائے گی ۔