وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 11:16

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کیجانب سے کالعدم قرار دئے گئے قوانین سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کے لیے لیے گئے متعدد فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وفاقی کابینہ کی منظوری سے ان فیصلوں کو کرنے کی ہدایات کی تھیں۔ آج کے اجلاس میں موبائل فون پر عائد کیے گئے ٹیکس سے متعلق بھی فیصلے بھی متقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :