سیالکوٹ: تلواڑہ مغلاں میں فائرنگ، جماعت اسلامی رہنما بھائی سمیت جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 31 اگست 2016 07:01

سیالکوٹ: تلواڑہ مغلاں میں فائرنگ، جماعت اسلامی رہنما بھائی سمیت جاں ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست۔2016ء) سیالکوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کےرہنما ظفربیگ ایڈووکیٹ اور ان کے بھائی عمران بیگ جاں بحق ہوگئےہیں، وکلا برادری نے واقعے پر آج یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں تھانہ رنگ پورکےعلاقے تلواڑہ مغلاں میں مسلح افراد نےفائرنگ کرکےجماعت اسلامی کےرہنماظفربیگ ایڈووکیٹ اور ان کےبھائی عمران بیگ کوجاں بحق کردیاجبکہ فائرنگ سےان کےکزن نعمان بیگ زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعےکی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری اور وکلابرادری موقع پرپہنچ گئی، سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سےواقعےپرآج یوم سوگ منانےاورعدالتی کارروائی کےبائیکاٹ کااعلان کیاگیا ہےجبکہ پولیس نےتمام ترپہلوؤں سےواقعےکی تحقیقات شروع کردی ہے۔