ایلکس ہیلز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز 5-0سے جیتنے کے عزم کا اعادہ کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 31 اگست 2016 01:57

ایلکس ہیلز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز 5-0سے جیتنے کے عزم کا اعادہ ..

ناٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست۔2016ء ) برطانوی ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز 5-0سے جیتنے کے عزم کا اعادہ کردیا۔تیسرے ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلز کا کہنا تھا کہ 122گیندوں پر 171رنز کی کھیلی گئی اننگز انتہائی خاص تھی جس کے بارے میں ہم آنے والے عرصے میں بات کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہترین انفرادی اننگز کے ریکارڈ سے واقف نہیں تھے اور انہیں علم نہیں کہ یہ ریکارڈ کتنا عرصہ قائم رہے گا،بطور ٹیم گزشتہ کچھ سالوں میں انہوں نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن وہ اس سے بھی اچھا کرسکتے ہیں۔ہیلز کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ہفتے ان کے لیے سخت تھے تاہم اب فارم واپس آنے کے بعد وہ آج رات آرام کی نیند سو سکتے ہیں ۔ برطانوی اوپنر نے پاکستانی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ وہ بے رحمانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز 5-0سے اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :