محمد عامر ایک روزہ کرکٹ میں 11ویں نمبر پر سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اگست 2016 01:24

محمد عامر ایک روزہ کرکٹ میں 11ویں نمبر پر سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے ..

ناٹنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست۔2016ء) محمد عامر ایک روزہ کرکٹ میں 11ویں نمبر پر سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 169 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ اس موقع پر محمد عامر نے دوسرے بلے بازوں کے مقابلے میں ذمہ دارانہ اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ محمد عامر 11ویں نمبر پر سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے اور نصف سینچری کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :