وہاب ریاض کی نو بالز اور بری قسمت گرین شرٹس کو 163رنز کی پڑ گئیں

muhammad ali محمد علی منگل 30 اگست 2016 22:47

وہاب ریاض کی نو بالز اور بری قسمت گرین شرٹس کو 163رنز کی پڑ گئیں

ناٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست۔2016ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی نو بالز اور بری قسمت گرین شرٹس کو 163رنز کی پڑ گئیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں وہاب ریاض نے ایلکس ہیلز کو 72کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کیا تاہم گیند نو بال نکلی اور ہیلز نے 171رنز کی اننگز کھیل ڈالی ،43ویں اوور میں یاسرشاہ نے 14کے انفرادی سکور پر مورگن کا آسان کیچ چھوڑ دیا اور برطانوی کپتان نے 57رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل ڈالی،47ویں اوور میں وہاب نے ایک بار پھر 69کے انفرادی سکور پر جوز بٹلر کو بولڈ کیا تاہم ان کا پیر دوبارہ کریز سے آگے پایاگیا اور بٹلر نے ناقابل شکست 90رنز بنا ڈالے ۔

متعلقہ عنوان :