ایم کیوایم سے منسلک شخص کی 22اگست کی تقریرکامتن مل گیا،سکاٹ لینڈ یارڈ

تقریرکے ترجمہ اورمتن کاجائزہ لینے بعدپتہ چلے گا کسی قانون کی خلاف ورزی ہوئی یانہیں، چوہدری نثارکے ریفرنس کی تصدیق نہیں کرسکتے،ترجمان

منگل 30 اگست 2016 22:46

ایم کیوایم سے منسلک شخص کی 22اگست کی تقریرکامتن مل گیا،سکاٹ لینڈ یارڈ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء) برطانوی تحقیقاتی ادارے سکاٹ لینڈیارڈنے کہاہے کہ ایم کیوایم سے منسلک شخص کی 22اگست کی تقریرکامتن مل گیا،تقریرکے ترجمہ اورمتن کاجائزہ لینے کے بعدپتہ چلے گاکہ کسی قانون کی خلاف ورزی ہوئی یانہیں ،چوہدری نثارکے ریفرنس کی تصدیق نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈیارڈکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ایم کیوایم سے منسلک شخص کی 22اگست کوہونے والی تقریرکامکمل متن مل گیاہے ۔

الطاف حسین کی تقریرکاترجمہ کروارہے ہیں ،تقریرکامکمل جائزہ لینے کے بعدپتہ چلے گاکہ کسی برطانوی قانون کی خلاف ورزی ہوئی یانہیں ہوئی اورتقریرکے جائزے کے بعدفیصلہ ہوگاکہ اس معاملے میں تحقیقات کی ضرورت ہے یانہیں ہے ۔ترجمان نے کہاہے کہ اس معاملے میں پاکستانی حکومت ہم سے رابطے میں ہے تاہم چوہدری نثارکی جانب سے کسی ریفرنس کی تصدیق نہیں کرسکتا

متعلقہ عنوان :