قومی ایئرلائن کی دوپائلٹ بہنوں نے بوئنگ 777طیارہ اڑا کر نئی تاریخ رقم کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا

منگل 30 اگست 2016 22:25

قومی ایئرلائن کی دوپائلٹ بہنوں نے بوئنگ 777طیارہ اڑا کر نئی تاریخ رقم ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء )قومی ایئرلائن کی دوپائلٹ بہنوں مریم مسعود اور ارم مسعود نے بوئنگ 777طیارہ اڑا کر نئی تاریخ رقم کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔پی آئی اے میں بطور پائلٹ فرائض انجام دینے والی دوبہنیں مریم مسعود اور ارم مسعود نے پی آئی اے کا طیارہ 777 اڑا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تاریخ میں دوحقیقی بہنوں نے کبھی بھی اس طرح طیارہ نہیں اڑایا جبکہ دونوں بہنوں نے ایشیا ء کی پہلی پائلٹ خواتین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

مریم مسعود کو پہلے لائسنس ملا جس کے کچھ عرصے بعد ہی دوسری بہن ارم مسعود کو بھی لائسنس دیا گیا جبکہ دونوں بہنوں نے متعدد فلائٹس اکٹھے اڑائیں، وہ لاہور سے کراچی ، مانچسٹر اور نیویارک تک جہاز اڑاچکی ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے چیرمین اور انتظامیہ بھی اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور ریکارڈ قائم کرنے پر تقریب بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔