پاکستانی اورافغان سرحدی فورسزکے درمیان فلیگ میٹنگ، اہم پیشرفت کاامکان

سرحدی وفود کا ایک دوسرے کی طرف دوستی کاہاتھ بڑھانے ،ہاٹ لائن قائم کرنے اورباہمی مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے پراتفاق ڈرافٹ اورتجاویزکوپاکستان کے اعلیٰ حکام تک پہنچادیاہے،آج باب دوستی گیٹ کھولنے یانہ کھولنے سے متعلق آگاہ کیاجائیگا،لیفٹیننٹ کرنل محمدچنگیزخان

منگل 30 اگست 2016 22:25

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء )افغان حکام نے باب دوستی پر پیش آنیوالے اٹھارہ اگست کے واقعہ کو سازش کانتیجہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تیسرے فریق نے پاک افغان برادرانہ تعلقات کونقصان پہنچانے کی کوشش کی پرچم جلانے کاواقعہ باعث تشویش ہے۔ یہ باتیں منگل کوچمن بارڈرپرباب دوستی پرمنعقدہ چوتھی فلیگ میٹنگ میں افغان وفدکے سربراہ کرنل محمدعلی نے کہیں باب دوستی کی بندش اورکھولنے سے متعلق منگل کوپاکستانی اورافغان سرحدی فورسزکے درمیان ایک اہم فلیگ میٹنگ منعقدہواجوطویل ڈیڈلاک کے بعداس میٹنگ میں پیشرفت کاامکان ظاہرکیاگیاہے میٹنگ کے دوران افغان سرحدی فورسزکے کرنل محمدعلی نے اپنے روئیے میں لچک کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ تسلیم کیاکہ اٹھارہ اگست کاواقعہ نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے کرنل محمدعلی نے پاکستانی وفدسے کہاکہ یہ واقعہ ایک بہت بڑی سازش تھی پاکستانی پرچم جلانے میں کسی تیسرے فریق نے کرداراداکیاانہوں نے تواپناکام کردیااب ہمیں اپناکام کرناہوگااس واقعے سے پاک افغان سرحدی تعلقات متاثرہوئے اوربرادراقوام کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ان عناصرنے باب دوستی پراشتعال انگیزی پیداکرنے کی کوشش کی یہ پاکستان اورافغانستان کامشترکہ دشمن سمجھتے ہیں ہمیں اپنے مشترکہ دشمن کیخلاف کام کرناہوگاانہوں نے پاکستانی وفدسے کہاکہ آئیے ہم ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کردشمن کے مذموم عزائم کوناکام بنائیں اس طرح کے عناصرافغانستان میں ہوں یاپاکستان میں ان کی سرکوبی کیلئے ملکرکام کرناچاہیئے اس پرانہوں نے پاکستانی وفدسے اپیل کی کہ چونکہ ایک دوسرے کے مؤقف کوجان لیاگیاہے اورہم نے باب دوستی کھولنے سے متعلق ایک باضابطہ ڈرافٹ تیارکرکے آپ کے حوالے کردیاہے لہٰذابدھ کو تین بجے تک اس پرپیشرفت کوممکن بنایاجائے اوردوستی گیٹ کوکھول دیاجائے فلیگ میٹنگ میں پاکستانی وفدکی قیادت کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمدچنگیزخان نے افغان وفدکے بات چیت کوسراہااوراطمینان بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ اٹھارہ اگست کاواقعہ ایک ناقابل برداشت عمل تھامشترکہ دشمن کااحساس ہوناہم سب کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے پاکستانی وفدنے یہ بھی کہاکہ کہ دونوں ممالک اورپاک افغان برادراقوام کے مشکلات کاانہیں احساس ہے اسی لئے ہم بھی چاہتے تھے کہ باربارفلیگ میٹنگ کاانعقادہوتاکہ ایک دوسرے کی مشکلات احساسات کوایک دوسرے کیساتھ شیئرکیاجاسکے ہم بھی دوستی گیٹ کی بندش کے حق میں نہیں ہے اورجوعناصراس طرح کے واقعات میں ملوث ہوان کیخلاف ملکرکام کرناچاہیئے پاکستانی وفدنے کہاکہ آپ کے ڈرافٹ اورتجاویزکوپاکستان کے اعلیٰ حکام تک پہنچادیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوشام سے پہلے پہلے باب دوستی گیٹ کھولنے یانہ کھولنے سے متعلق آگاہ کیاجائیگاواضح رہے کہ منگل کوپہلی مرتبہ کئی دنوں سے جاری ڈیڈلاک کاخاتمہ ممکن ہواتمام امورپرپیشرفت کی گئی منگل کے اجلاس میں خوشگوارماحول میں ہونے والی بات چیت میں سرحدی وفودنے ایک دوسرے کی طرف دوستی کاہاتھ بڑھانے اورہاٹ لائن قائم کرنے اورباہمی مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے پربھی اتفاق کیاگیا۔