چودھری پرویزالٰہی کا میاں پرویزاختر پگانوالہ کے بھائی اور ڈاکٹر انصر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار رنج و غم اور فاتحہ خوانی

منگل 30 اگست 2016 22:15

لاہور/گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی گذشتہ روز چیئرمین میاں پرویز اختر پگانوالہ کے گھر گئے اور ان کے بھائی میاں وسیم اختر پگانوالہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ دریں اثناء وہ ڈاکٹر انصر کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین چودھری محمد اقبال آف سوک کلاں، چودھری مظہر نت سابق ناظم، چودھری محمد اصغر تیل والے سابق ناظم، مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری زاہد عباس بھٹی، مسلم لیگ کے سٹی گجرات کے صدر چودھری حسنین اصغر، چودھری عمران گورالہ، مرکزی انجمن تاجران گجرات کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر، ارشد وحید بٹ، امتیاز راٹھور، دلاور خان، عالمگیر بوبی پہلوان، قاضی خالد سیف اﷲ، مہر ارشد بانی 61 گروپ و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :