8سال کی محبت رنگ لے آئی ،ملتان میں اڑھائی فٹ کا دولہا تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

منگل 30 اگست 2016 22:13

ملتا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) ملتان کے رہائشی ڈھائی فٹ کے دولہے سفیان نے تین فٹ کی دلہن حمیرا سے8سال کی محبت کورشتے ازدواج میں بدل دیا،دولہن ملنے پرسفیان نے خوشی سے نہال ہو کربھنگڑے بھی ڈالے سفیان کا کہنا ہے کہ وہ بیوی کو ہمیشہ خوش رکھے گا۔سفیان کی خوشی کو دیکھتے ہوئے اہل علاقہ اور گھر والوں کے بھی بھنگڑے ڈالے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان کے رہائشی ڈھائی فٹ کے سفیان نے اپنی محبت تین فٹ کی حمیرا کو دلہن بنا کر اسے زندگی بھر کیلئے اپنا جیون ساتھی بنا لیا اور اپنی محبت کو دھوم دھام سے بیاہ کر گھر لے آیا۔ سفیان ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کا رہائشی ہے، جبکہ حمیرا فیصل آباد سے تعلق رکھتی ہے۔ ان کی 8 سال قبل آنکھیں چار ہوئیں اور پھر دل ایک ہو گیا۔بالاخر ان کو ان کی منزل مل ہی گئی۔ خوشی کے اس موقع پر نوبیاہتا جوڑا سیلفیاں بنا کر ان حسین لمحات کو محفوظ کرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :