2015-16 کے پہلے چھ ماہ میں ایف بی آر کی محصولات 1448.7 ارب تھی، صوبوں کو قدرتی گیس کی لائلٹی ، گیس ڈویلپمنٹ سر چارج ، کروڈ آئل کی لائلٹی اور قدرتی گیس ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 50 ارب ادا کیا گیا، صوبوں کو ٹیکسوں کے حصہ میں 412.7 حصہ صوبہ پنجاب کو ادا کیا گیا، سندھ کو 195.8 ارب، خیبرپختونخواہ کو 116.4 ارب اور بلوچستان کو 72.52 ارب ادا کیا گیا، خیبرپختو نخواہ کو 14.02 ارب ، بلوچستان کو 50.47 ارب اضافی دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں ادا کیا گیا

سیکرٹری خزانہ کی این ایف سی کے ششماہی مانیٹرنگ اجلاس کوبریفنگ

منگل 30 اگست 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) سیکرٹری خزانہ نے ڈاکٹر وقار مسعود نے کہاہے کہ 2015-16 کے پہلے چھ ماہ میں ایف بی آر کی محصولات 1448.7 ارب تھی، صوبوں کو قدرتی گیس کی لائلٹی ، گیس ڈویلپمنٹ سر چارج ، کروڈ آئل کی لائلٹی اور قدرتی گیس ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 50 ارب ادا کیا گیا، صوبوں کو ٹیکسوں کے حصہ میں 412.7 حصہ صوبہ پنجاب کو ادا کیا گیا، سندھ کو 195.8 ارب، خیبرپختونخواہ کو 116.4 ارب اور بلوچستان کو 72.52 ارب ادا کیا گیا، خیبرپختو نخواہ کو 14.02 ارب جبکہ بلوچستان کو 50.47 ارب اضافی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں ادا کیا گیا صوبوں کی جانب سے مالی اعدادو شمار پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔

منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے جولائی سے دسمبر2015 تک ششماہی مانیٹرنگ اجلاس کی صدارت کی، سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے اس دورانیے کے دوران این ایف سی سیکرٹریٹ کی جانب سے جمع کیا گیا ، ڈیٹا پر اجلاس کو بریفنگ دی، سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ 2015-16 کے پہلے چھ ماہ میں ایف بی آر کی محصولات 1448.7 ارب تھی، صوبوں کو قدرتی گیس کی لائلٹی ، گیس ڈویلپمنٹ سر چارج ، کروڈ آئل کی لائلٹی اور قدرتی گیس ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 50 ارب ادا کیا گیا، صوبوں کو ٹیکسوں کے حصہ میں 412.7 حصہ صوبہ پنجاب کو ادا کیا گیا، سندھ کو 195.8 ارب، خیبرپختونخواہ کو 116.4 ارب اور بلوچستان کو 72.52 ارب ادا کیا گیا، خیبرپختو نخواہ کو 14.02 ارب جبکہ بلوچستان کو 50.47 ارب اضافی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں ادا کیا گیا، اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبوں کی جانب سے مالی اعدادو شمار پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے دونوں ایوانوں اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کرنے کیلئے رپورٹ کے مسودہ کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے سہ ماہی بنیادوں پر این ایف سی ایوارڈ کی مانیٹرنگ کے لئے اجلاس کرنے کی منظوری دی، اگلا اجلاس اکتوبر میں متوقع ہے، اجلاس میں وزیر خزانہ پنجاب عائشہ پاشا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید، بلوچستان کے وزیر خزانہ اکبردرانی اوروفاقی وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے شرکت