مشکل وقت میں عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری ہمدردیاں کرغزستان حکومت کے بھی ساتھ ہیں، حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا مذمتی بیان

منگل 30 اگست 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے بشکک میں چینی سفارت خانے پر دہشتگردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری ہمدردیاں کرغزستان حکومت کے بھی ساتھ ہے، حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے بشلک میں چینی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ مشکل وقت میں ہم عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ کھڑے ہیں، چینی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

نفیس ذکریا نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں کرغزستان حکومت کے بھی ساتھ ہیں اور حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، پاکستان ہر قوم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے

متعلقہ عنوان :