وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ڈپٹی سیکرٹری امانت علی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 30 اگست 2016 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب آفس میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری (کمیونیکیشن) امانت علی کے والد آج قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں پیر شہاب، حجرہ شاہ مقیم میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈپٹی سیکرٹری امانت علی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :