صوبے بھر میں مکمل ہونے والے منصوبوں سے عوام مستفید ہو رہی ہے، ترقیاتی پالیسی کے تحت دیہی و شہری علاقوں میں ترقیاتی سکیمیں تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں،شفافیت ، اعلی معیاراور ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے، تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال سے ملاقات میں گفتگو

منگل 30 اگست 2016 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے منگل کو ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال نے ملاقات کی،وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اورترقیاتی پالیسی کے تحت دیہی و شہری علاقوں میں ترقیاتی سکیمیں تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں-انہوں نے کہا کہ شفافیت ، اعلی معیاراور ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے - تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے - انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے - صحت عامہ کی بہتری اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے کے وسائل صرف کئے جا رہے ہیں -وزیر اعلی نے کہا کہ خدمت خلق ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا رہی -پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے - ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح اور محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی جانب اٹھ رہا ہے - وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کریں گے -