30 اگست 2014 کی شب ہونے والا ظلم کبھی نہیں بھولیں گے، ظالمانہ نظام کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،3 ستمبر کو راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کرکے ثابت کریں گے کہ ہم زندہ ہیں، ڈرنے اور بھاگنے والے نہیں

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی صدر راضیہ نوید کی شہدائے ڈی چوک کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب خطاب

منگل 30 اگست 2016 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی صدر راضیہ نوید نے کہا کہ 30 اور31 اگست 2014 کی رات کو جو ظلم ہوا اسے کبھی نہیں بھولیں گے، ظالمانہ نظام کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،3 ستمبر کو راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کرکے ثابت کریں گے کہ ہم زندہ ہیں، ہم ڈرنے اور بھاگنے والے نہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو دعائیہ تقریب برائے شہدائے ڈی چوک میں خطاب کررہی تھیں، اس موقع پر پاکستانی تحریک انصاف وومن ونگ کی صدر منزہ حسن، مجلس وحدت مسلم وومن ونگ کی سربراہ قندیل زہرہ اور آل پاکستان مسلم لیگ وومن ونگ اسلام آباد کی صدر فاطمہ سکندر حیات نے شرکت کی، پی ٹی آئی وومن ونگ منزہ حسن نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان عوامی تحریک کے شہداء کی اجتمائی دعا کے لئے آئے ہیں، دھاندلیاں کر کے ایوانوں میں آنے والے ملک کے لئے کبھی بہتر نہیں ہوسکتے، مسلمان ملک میں عورتوں کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا جیسا کہ حکومت کر رہی ہے، احتجاج کرنا سب کا حق ہے، اس طرح نہتے لوگوں پر گولیاں چلانا کہاں کا انصاف ہے، ہم پاکستان عوامی تحریک کے لئے دعا گو ہیں، اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ وومن ونگ کی صدرفاطمہ سکندر حیات نے کہا کہ ہم انصاف ملنے تک پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جتنی مذمت کریں کم ہے، بعد ازاں شمعیں روشن کی گئیں اور اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :