پاکستانی حکومت نے الطاف حسین کے خلاف درست اقدام اٹھایا ہے ،اس حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطہ خوش آئند ہے، برطانوی پولیس سار یمعاملے کا جائزہ لے کر کاروائی کرے گی

پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر لارڈ نذیر احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 30 اگست 2016 22:06

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے پاکستانی حکومت نے الطاف حسین کے خلاف درست اقدام اٹھایا ہے اور الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت سے رابطہ خوش آئند ہے، برطانیہ میں پولیس سارے معاملے کا جائزہ لے کر کاروائی کرے گی۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت سے رابطہ کرکے درست اقدام کیا ہے، برطانیہ میں پولیس تمام معاملے کا جائزہ لے کر کاروائی کرے گی، انہوں نے کہا کہ برطانوی پولیس کو شواہد کی ضرورت ہوگی، لندن میں بیٹھ کر کوئی دہشت گردی کو فروغ نہیں دے سکتا، ہم دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کو کوئی ذی شعور شخص سپورٹ نہیں کرسکتا