ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئیمتعلقہ محکمے چوکس رہیں ، نالہ لئی سمیت تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے ، نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ پھینکے ، ناجائز تعمیرات کی وجہ سے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی سیلاب کا روخ اختیار لیتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتاہے

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرورکا اجلاس سے خطاب

منگل 30 اگست 2016 22:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے چوکس رہیں اور نالہ لئی سمیت تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ پھینکے ، ناجائز تعمیرات کی وجہ سے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی سیلاب کا روخ اختیار لیتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی سمیت دیگردوسرے بارساتی نالوں کے اطراف میں ناجائز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس راولپنڈی میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹیری راجہ جاوید اخلاص ، ڈاکٹر جمال نا صر ، راجہ عتیق سرور ، ڈی سی او رراولپنڈی طلعت محمود گوندل ، اے ڈی سی ( جی) نازیہ پروین سدھن ، اے ڈی سی عارف رحیم ، ڈائریکٹر ریسکیو1122 ڈاکٹر عبدالرحمن ، ایم ڈی واسا راجہ شوکت ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عرفان قریشی ، ڈی او سول ڈیفنس سنجیدہ خانم، ٹی ایم او پوٹھوہار ٹاؤن سردار تاشفین شرکت کی ۔

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ وہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں تاکہ لوگوں کی ممکنہ مالی امداد کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی میں سالڈ ویسٹ پھینکے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کی وجہ سے بہت سے بیماریاں جنم لیں رہی ہے انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کوڑاکرکٹ اٹھوایا جائے اور شہر کی صفائی ستھر ائی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ لوگوں کو صحت مندانہ ماحول میسر آسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کی ری سایئیکلنگ کے لیے حکومت پنجاب اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمن نے اجلاس کو بتایا کہ راولپنڈی میں 15 جولائی سے 15 ستمبر تک مون سون کا سیزن ہوتاہے جس میں زیادہ بارش ہونے کی صورت میں سیلاب آنے کا خطرہ رہتا ہے اور اس ضمن میں جون کے مہینے میں تما م تر تیاریاں مکمل کر لی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ کنٹرول روم 24 گھنٹے آپریشنل ہے اور پانچ نئی بوٹ خریدی گئی تاکہ ممکنہ سیلاب کے دوران کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑیں ۔ اس موقع پر محکمہ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی طرف سے سیلاب سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں خصوصی ڈاکو منٹری دیکھائی ۔

متعلقہ عنوان :