Live Updates

ایک رات کی موسلادھار بارش نے البراق کا پول کھول دیا ہے،چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نظر نہیں آرہا ،پرویز حیدر

منگل 30 اگست 2016 22:02

ایک رات کی موسلادھار بارش نے البراق کا پول کھول دیا ہے،چیک اینڈ بیلنس ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کونسل کے ممبر اور ممتاز سیاسی وسماجی رہنما ملک پرویز حیدر نے کہا ہے کہ ایک رات کی موسلادھار بارش نے البراق کا پول کھول دیا ہے نالے ابل پڑے گلیاں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں جہاں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہو وہاں بلی کے گلے میں گھنٹی کون ڈالے گا صفائی کا نظام تو جدید ہے لیکن عملہ صفائی وہی پرانی چلا رہا ہے سینکڑوں گھوسٹ ملازمین گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کر رہے ہیں شہر کی یونین کونسلوں میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نظر نہیں آرہا ہے گندگی بدبو اور طعفن سے ڈینگی سمیت انتہائی مہلک وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ملک پرویز حیدر نے ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اور انکا عملہ دفتر کی چار دیواری سے باہر نکلے اور ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اسپرے شروع کیا جائے کیونکہ اس وقت پورے شہر میں اسپرت ٹیمیں کہیں نظر نہیں آرہی ہیں اس تمام تر صورتحال میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے راول ٹاؤن پرا سرار طور پر خاموش ہے جہاں اس وقت بیوروکر یسی کی گرفت مظبوط ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات