Live Updates

حکمرانوں کو پانامہ لیکس کے ایشو سے فرار نہیں ہونے دیں گے، احتساب ریلی تخت لاہور کو ہلاکر رکھ دے گی، پی ٹی آئی رہنما ء اقبال سجانی

منگل 30 اگست 2016 22:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی حلقہ این اے55 کے سابق ڈپٹی آرگنائزر اقبال سبحانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتساب تحریک حکمرانون کی رخصتی پر ختم ہوگی وفاقی وزراء کی بیان بازی عوام پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے حکمرانون کو عمران فوبیا ہوگیا ہے تین ستمبر کو لاہور سے نکلنے والی احتساب ریلی تخت لاہور کو ہلا کر رکھ دے گئی اپنے بیاں میں اقبال سبحانی نے کہا کہ حکمرانوں کو پانامہ لیکس کے ایشو سے فرار نہیں ہونے دیں گئے نواز شریف اور انکے خاندان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات