پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈاعوام کی ترقی وخوشحالی ہے،راجہ سفیر

وزیراعظم میاں نوازشریف کے وژن اور بہترین طرز حکمرانی کے باعث2018ء میں مسلم لیگ(ن)کی کامیابی یقینی ہے،صدر لیبر ونگ اسلام آباد

منگل 30 اگست 2016 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ فیڈرل کپیٹل اسلام آبادکے صدر راجہ سفیرنے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے ملکی ترقی سے متعلق وژن اورمسلم لیگ(ن) کی بہترین طرز حکمرانی کے باعث2018ء کے جنرل الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی واضح طورپر نظر آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں راجہ سفیر نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے اپنی حکمت عملی کے باعث ملک کو دہشت گردی ،معاشی بدحالی اور توانائی بحران جیسے بڑے بڑے چیلنجز پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ، پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی 2018ء کے الیکشن میں کامیاب ہو کر ملکی ترقی کے متعلق اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ اسلام آباد کے صدر راجہ سفیر نے مزید کہاکہ ترقی و خوشحالی کی ایسی صبح کو روکنے کیلئے ملک دشمن طاقتیں طرح طرح کی سازشیں کررہی ہیں،اس وقت جب پاکستان کو سیاسی استحکام کی اشدضرورت ہے تو چند نادان دوست ،سیاسی جماعتیں محض اپنے اقتدار کی خاطر مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں تاکہ ملک کی ترقی کے اس عمل کو ڈی ریل کیاجا سکے۔مخالف سیاسی جماعتوں کو محض جھوٹے پروپیگنڈوں کے برعکس2018ء کا انتظار کرنا چاہیے اور عوام کے فیصلے کا انتظا رکرنا چاہیے۔