ٹر ک ڈرائیو رسے رشوت لینے پر پولیس کانسٹیبل کومحکمہ سے برخاست کر دیاگیا

کانسٹیبل کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،محکمہ پولیس میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں‘ایس ایس پی آپریشنزساجد کیانی

منگل 30 اگست 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنزا سلام آباد ساجد کیانی نے ٹر ک ڈرائیو رسے رشوت لینے پر پولیس کانسٹیبل کومحکمہ سے برخاست کر دیا،پولیس کانسٹیبل محمد صفدر کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،محکمہ پولیس میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھا نہ سبز ی منڈی میں تعینا ت کنسٹیبل محمد صفدر نے ٹرک ڈرائیور سے رشوت لی تھی ، کرپشن ثابت ہونے پر ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے فورا ایکشن لیتے ھوئے پولیس اہلکار کو نوکری سے برخا ست کر اس کے خلاف تھانہ سبز ی منڈی میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا محکمہ پولیس میں کرپشن ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی ، آ ئند ہ بھی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جا ری رکھا جا ئے گا ، انہوں نے کہا کہ جو پولیس افسران جرائم کے انسداد کیلئے موثر اقدامات کریں گے، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں گے اور جرائم کا قلع قمع کریں گے ان کی حوصلہ افزائی ک کی جا ئے گی او ر جو ناقص کارکردگی میں ملوث ہونگے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :