ایس ایس پی آ پر یشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر پولیس کی نجی ٹی وی کے دفتر پر ماک ریہرسل

منگل 30 اگست 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد ساجد کیانی کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی نجی ٹی وی کے دفتر پر ماک ریہرسل کی گئی ۔تفصیلا ت کے مطا بق میڈیا ھاؤسز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کی گئی ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیانی کی خصوصی ہد ا یا ت پرماک ریہرسل کی گئی ۔

اس ماک ریہرسل میں اسلام آباد پولیس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس کمانڈوز، پاک رینجرز، ریسکیو ون فائیو، سی آئی ڈی، سی آئی اے، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، سی ڈی اے کی فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز نے حصہ لیا۔یہ ریہرسل ایس پی سٹی شیخ زبیر احمد کی زیر نگرانی میں کی گئی ،ماک ریہرسل کے دوران تمام ونگز کے اپروچ ٹائم کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی اور تمام اھم عمارات پر ڈیوٹی مزید الرٹ کر دی گئی۔

ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا کہ اس ماک ریہرسل کا.مقصد میڈیا ھاؤسز پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے ۔انہوں نے تمام ونگز کو بروقت اپروچ کرنے پر شاباش دی اور ھدایت کی وہ شہر بھر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ھمہ وقت تیار رھیں۔

متعلقہ عنوان :