تیسرا ون ڈے ، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے ریکارڈ 445رنز کا ہدف
منگل 30 اگست 2016 21:55
ناٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست۔2016ء )5ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں اگلینڈ نے پاکستان کو 445 رنز کا کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا ہے ۔ ٹرینٹ برج ، ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا ،برطانوی اوپنرز نے ٹیم کو 33رنز کا آغاز دیا جس کے بعد حسن علی نے روئے کو15رنز پر پوویلین واپس بھیج دیا ۔
ایلکس ہیلز نے جو روٹ کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 248رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران ہیلز نے اپنے ون ڈے کیریئر کی چوتھی اور پاکستان کے خلاف دوسری سنچری بھی مکمل کی ،ہیلز ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے سب سے بڑی انفرادی اننگز بنانے والے کھلاڑی بنتے ہی171رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے۔(جاری ہے)
جو روٹ 85رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، مورگن اور جوز بٹلر نے چوتھی وکٹ کیلئے 12اوورز میں 161رنز کی شراکت داری بنا کر انگلینڈ کا سکور 444رنز تک پہنچا دیا،بٹلر 90اور مورگن نے 57رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کیلئے حسن علی نے 2اور نواز نے ایک وکٹ لی،انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 400رنز بنانے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔واضح رہے انگلینڈ نے ابتدائی دونوں میچز میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ قومی ٹیم کو سیریز بچانے کے لیے آج کا میچ جیتا ضروری ہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے 444 رنز کا ٹوٹل ایک روزہ کرکٹ میں ایک اننگ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے ہالینڈ کیخلاف 2006ء میں 443رنز سکور کرکے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.