ایف آئی اے نے بغیر ویزہ لاہور پہنچنے والے 3 سعودی باشندوں کو پاکستان سے بے دخل کر کے و اپس سعودی عرب بھجوا دیا

منگل 30 اگست 2016 21:54

ایف آئی اے نے بغیر ویزہ لاہور پہنچنے والے 3 سعودی باشندوں کو پاکستان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی کارروائی، ویزے کے بغیر لاہور پہنچنے والے 3 سعودی باشندوں کو پاکستان سے بے دخل کر کے وا پس سعودی عرب بھجوا دیا، مسافروں کو جدہ سے لاہور لانے پر سعودی ایئرلائنز کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔لاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی خاتون مسافر جامان شریف الغامدی اور اس کے سعودی رشتہ دار مسافر بندر صالح الغامدی اور یاسین صالح الغامدی پاکستانی ویزے کے بغیر ہی جدہ سے لاہور پہنچے اور ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس دوران ڈیوٹی پر موجود امیگریشن حکام نے تینوں سعودی مسافروں کے سعودی پاسپورٹ پر پاکستانی ویزہ نہ ہونے پر لاہور سے ڈی پورٹ کر دیالاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ویزے کے بغیر 3 سعودی باشندوں کو جدہ سے لانے پر امیگریشن حکام نے سعودی ایئرلائنز کو سنگین غلطی پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ اس حوالے سے لاہور امیگریشن نے سعودی امیگریشن کو خط کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا ہے ذرائع کے مطابق تینوں سعودی باشندوں نے لاہور آمد پر حکام سے ویزہ طلب کیا لیکن قانونی طور پر رعایت نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے تینوں مسافروں کو ویزہ دینے سے انکار کر تے ہوئے لاہور سے واپس جدہ بھجوا دیا۔