Live Updates

تحریک انصاف شعبہ خواتین کی جانب سے دھرنا تحریک کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکنان کی دوسری برسی اور "یوم شہداء " کے موقع پر ڈی چوک اسلام آباد میں شمعیں روشن

حکومتی کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی منزل ایک ہے، منزہ حسن

منگل 30 اگست 2016 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی جانب سے تاریخی دھرنا تحریک کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکنان کی دوسری برسی اور "یوم شہداء " کے موقع پر ڈی چوک اسلام آباد میں شمعیں روشن کی گئیں، مرکزی صدر وومن ونگ و ایم این اے تحریک انصاف منزہ حسن نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان سے خطاب میں کہا کہ حکومتی کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی منزل ایک ہے۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شعبہ خواتین کی جانب سے دھرنے کے دوران حکومتی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے کارکنوں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر وومن ونگ و ایم این اے تحریک انصاف منزہ حسن نے کہا کہ حکمرانوں کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو کٹہرے میں لانا ہوگا، حکومت کے وزراء گلوموجود ہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد وزراء کو گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

منزہ حسن نے مزید کہا کہ حکومتی کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی منزل ایک ہے۔تحریک انصاف کی خواتین نے اسلام آباد ڈی چوک میں عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی دیگر عہدیداروں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نی شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات