وفاقی انتظامیہ نے فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کی حوالگی سے متعلق فاٹا سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا

منگل 30 اگست 2016 21:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) وفاقی انتظامیہ نے سابق چیئر مین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کی حوالگی سے متعلق فاٹا سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا ،چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا کو خط لکھا گیا ہے کہ ملزم کی لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت بھی ختم ہوچکی ہے ،ملزم کو لنڈی کوتل سے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے وفاقی پولیس کی ٹیم (آج)بدھ روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع کے مطابق فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کی حوالگی سے متعلق فاٹا سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے ،چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا کو خط لکھا گیا ہے،ملزم راجہ ارشد کے خلاف لنڈی کوتل میں 122,123 اور 40ایف سی آر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،راجہ ارشد نے ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود افغانستان فرار ہونے کی کوشش کی تھی،ملزم کی لاھور ہائی کورٹ ملتان بینچ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت بھی ختم ہوچکی ہے ،ملزم کو لنڈی کوتل سے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے پولیس کی ٹیم (آج)بدھ کوروانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :