حمیرا کو ایک نہیں بلکہ تین طلاقیں دے چکا ہوں: احمد بٹ

دونوں میاں بیوی کے نجی ٹی وی کی براہ راست نشریات میں ایک دوسرے پر شرمناک الزامات

muhammad ali محمد علی منگل 30 اگست 2016 21:44

حمیرا کو ایک نہیں بلکہ تین طلاقیں دے چکا ہوں: احمد بٹ

لاہور (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اگست 2016ء) حمیرا ارشد اور احمد بٹ کی جانب سے نجی ٹی وی کی براہ راست نشریات میں ایک دوسرے پر شرمناک الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شوبز کی معروف جوڑی حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے منگل کے روز خبر آئی تھی کہ دونوں کے درمیان ایک طلاق ہو گئی ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے احمد بٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان ایک نہیں بلکہ تین طلاقیں ہو چکی ہیں۔

میں حمیرا کو تین طلاقیں دے چکا ہوں۔

(جاری ہے)

تاہم حمیرا نے تین طلاقوں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے میرے ساتھ ہی رہنے کی ضد کی۔ احمد بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ حمیرا ارشد کا بھائی جوئے کے کاروبار میں ملوث رہا ہے۔ جبکہ حمیرا کی کئی قابل اعراض تصاویر بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ احمد بٹ کا کہنا ہے کہ اور بھی بہت سی باتیں ہیں لیکن وہ منہ نہیں کھولنا چاہتے۔ دوسری جانب حمیرا ارشد کی جانب سے بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے احمد بٹ کو گھر میں ایک دوسری لڑکی کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا جس کے بعد سے یہ بھڑک اٹھا اور اب مجھ پر گھٹیا الزامات لگا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :