چیئرمین سرحدترقیاتی ادارہ محمد ساجد جدون کو حسن کارکردگی پر گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دیدی گئی

منگل 30 اگست 2016 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) چیئرمین سرحدترقیاتی ادارہ اور پی سی آفیسرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے صدر محمد ساجد جدون کو حسن کارکردگی پر گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ان کی ترقی چیف سیکرٹری امجد علی خان کی زیر صدارت پشاور میں صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ساجد جدون1983میں پی سی ایس سروس جائن کرنے کے بعد سے مختلف انتظامی عہدوں پر قائم رہے ہیں جن میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،ڈی سی او مالاکنڈ ،ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ،کمشنر کوہاٹ،سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن،سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری آبنوشی اور سیکرٹری صنعت کے عہدے قابل ذکر ہیں۔

وہ صوبائی حکومت کے مختلف انتظامی عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے علاوہ پی سی ایس افسران کی فلاح و بہہبود کے لئے بھی کوشاں رہے ہیں اور1994 میں وفاقی حکومت سے انتھک جدوجہد کے بعدخیبر پختونخوا کے انتظامی عہدوں پر پی سی ایس افسران کا باقاعدہ کوٹہ مقرر رنے میں کامیاب ہوئے۔وہ صوبائی حکومت کے جی پی فنڈ،پنشن فنڈ اور بینوولنٹ بورڈز کے ممبر بھی رہے ہیں اور بڑی فعالیت کے ساتھ پی سی ایس و پی ایم ایس افسران کے علاوہ صوبائی حکومت کے جملہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے موثر کردار اداکرتے رہے ہیں۔