روس کی پیرالمپکس میں پابندی کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا
ریو میں پیرالمپکس کا آغاز آئندہ سات ستمبر سے ہو گا
منگل 30 اگست 2016 21:31
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) روس کے 100 سے زائد ایتھلیٹس نے پیرالمپکس میں پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرنیشنل پیرا لمپکس کمیٹی کو ریو گیمز میں شرکت کی اجازت دینے کیلئے تحریری طور پر درخواست کردی ہے۔ریاست کی زیرسربراہی ڈوپنگ پروگرام چلانے کے الزام میں روس کی پیرالمپکس میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے اس پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا جس کو روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم روسی پیرالمپکس کمیٹی نے کہا کہ متعدد ایتھلیٹس نے اس فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔
روسی پیرالمپکس کمیٹی کے نائب صدر پیول روزکوو نے کہا کہ ریو گیمز کیلئے منتخب ہونے والے 266 میں سے 100 سے زائد ایتھلیٹس نے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے سامنے انفرادی طور پر اپنے مقدمے پیش کیے ہیں۔(جاری ہے)
2012 کے لندن اولمپکس کی چمپئن اولیسیا ولادیکینا بھی ممکنہ طور پر ان ایتھلیٹس میں شامل ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھ پر پابندی لگانے کی کوئی وجہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پیرالمپکس میں شرکت کی اجازت طلب کرنے کیلئے ذاتی حیثیت میں کمیٹی کو دستاویزات بھیج دی ہیں، میں سچ اور اپنے نام کیلئے لڑائی جاری رکھوں گی ادھر انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی نے پیر کو تصدیق کی کہ انہیں روسی ایتھلیٹس کے خطوط موصول ہوئے ہیں اور اس معاملے پر غوروخوض جاری ہے۔ ریو میں پیرالمپکس کا آغاز آئندہ سات ستمبر سے ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.