نئے تعینات ہونیوالے امریکی قونصل جنرل یوری فیڈکیو نے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا

منگل 30 اگست 2016 21:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) نئے تعینات ہونے والے امریکی قونصل جنرل یوری فیڈکیو نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔ یوری فیڈکیواس عہدے پر کام کرنیوالے 29ویں امریکی سفارتکار ہیں، امریکہ 1947ء سے پنجاب کے لوگوں کیساتھ مضبوط تعلقات استوار کیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوری فیدکو لاہور آنے سے قبل فکوکاجاپان میں امریکی قونصلیٹ میں پرنسپل آفیسر تھے ، جاپان سے پہلے عراق ، یوکرائن ، سلووینیا ، چین ، ٹوکیو اور واشنگٹن میں بھی خدمات فراہم کرچکے ہیں ۔

خارجہ سروسز میں داخلے سے قبل قونصل جنرل فید کیو اوئیٹا شہر میں انٹرنیشنل ریلیشنز کے کوارڈینیر رہے ۔ یوری فیدکیونے وٹن برگ یونیورسٹی سے ایسٹ ایشین سٹڈیز میں بیچلر کیا اور پھر امریکن یونیورسٹی سے انٹرنیشنل افیئرز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹر کی ڈگری رتسومیکان یونیورسٹی ٹوکیو جاپان سے حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :