ایس پی صدر عاطف نذیر اور ایس ایچ او ٹاؤن شپ احمد عثمان مجیدکاشہید محمد اسلم کے بیٹے کے ساتھ پنجاب سکول ٹاؤن شپ کا دورہ

منگل 30 اگست 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدراشرف نے کہا ہے کہ لاہو رپولیس نے اس شہر کے امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر 273شہیدوں کی قربانی پیش کی ہے،لاہور پو لیس کے کسی بھی شہید نے پیٹھ پیچھے گولی نہیں کھائی بلکہ دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے سینوں پر گولیاں کھائی ہیں،لاہو رپولیس نے تاریخ میں پہلی بار شہیدوں کے بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور شہداکے بچوں کا سکولوں میں مفت داخلہ اور یونیفارم و کتابیں جیسے اقدامات اٹھا رہی ہے،لاہور پولیس شہد ا کے اہلخانہ کے لئے ویلفیئر کے اقدامات جاری رکھے گی اور جس طرح ڈویژنل ایس پیز نے گزشتہ روز لاہور پولیس کے شہد اکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے بچوں کوجہاں وہ تعلیم حاصل کررہے ہیں وہاں پورے سٹاف اور بچوں کے سامنے سراہا اس پر تمام افسران مبارک باد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد نوید اور ایس ایچ او شاہدرہ کامران زمان نے شہید مشتاق احمد کی بیٹی شکیبہ مشتاق کے ساتھ النصرت ماڈل ہائی سکول ونڈالہ روڈ شاہدرہ کا دورہ کیااور اسمبلی کے دوران اساتذہ اور بچوں نے بچی کے والد کی اس ملک و قوم کے لئے قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک اور ڈی ایس پی گلبر ک ناصر محمود باجوہ نے شہید خالد کی تین بچیوں علیشا ، ماہ نو ر اور فاطمہ کے ساتھ لاہور سکول سسٹم مکہ کالونی گلبرک تھری لاہور کا دورہ کیا اور اسمبلی کے دوران اساتذہ اور بچوں نے بچیوں کے والد کی اس ملک و قوم کے لئے قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ایس پی صدر عاطف نذیر اور ایس ایچ او ٹاؤن شپ احمد عثمان مجیدنے شہید محمد اسلم کے بیٹے ہاشم کے ساتھ پنجاب سکول ٹاؤن شپ کا دورہ کیا اور اسمبلی کے دوران اساتذہ اور بچوں نے بچے کے والد کی اس ملک و قوم کے لئے قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ایس پی کینٹ انوسٹی گیشن طارق الہی اور اے ایس پی ڈیفنس سرکل زبیر نذیرنے شہید عبدالمجید کے بچے شایان مجیدکے ساتھ دی ایجو کیٹر ز سکول والٹن کا دورہ کیااور اسمبلی کے دوران اساتذہ اور بچوں نے بچے کے والد کی اس ملک و قوم کے لئے قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اے ایس پی چوہنگ عثمان طارق اورایس ایچ او نواب ٹاؤن عاطف ذوالفقارنے شہید فیض احمد کے بیٹے عبدالرحمن کا پاک تر ک سکول میں تیسری کلاس میں مفت داخلہ کروایا بچے کو گفٹ دیے اور دوران اسمبلی بچے کے والد کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :