بھارت نے شرانگیزی کی ہر حد پار کر دی، آرمی چیف اور پاکستان کیخلاف بھارتی چینل نے گھٹیا ترین کارٹون ویڈیو بنا کر اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر دکھایا

muhammad ali محمد علی منگل 30 اگست 2016 21:13

بھارت نے شرانگیزی کی ہر حد پار کر دی، آرمی چیف اور پاکستان کیخلاف بھارتی ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) آرمی چیف اور پاکستان کیخلاف بھارتی چینل نے گھٹیا ترین کارٹون ویڈیو بنا کر اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر دکھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے کی جانب سے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان اور آرمی چیف راحیل شریف کیخلاف انتہائی گھٹیا اور اخلاق سے گری ہوئی کارٹون ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں آرمی چیف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو میں آرمی چیف، حافظ سعید اور دیگر پاکستانیوں کو دہشت گرد کے روپ میں جبکہ پاک فوج کو بھارتی سازشوں کیخلاف ناکام ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آرمی چیف کیساتھ تحقیر آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے بلوچستان کے معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ بھارتی چینل کی اس حرکت نے اس بات پر مہر ثبت کر دی ہے کہ بھارت کھل کر پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں ملوث ہے۔ جبکہ بھارتی حکومت کی ان سازشوں میں بھارتی میڈیا کھل کر ساتھ دے رہا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :