وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں معاشی ترقی کا جاری سفر جاری ہے، بیگم شاہدہ قدیر

منگل 30 اگست 2016 21:08

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی رہنمابیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ محمد نوازشریف ایک مثبت سوچ،وژن اور فکرکانام ہے اور پاکستان کے عوام ان سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں، وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں معاشی ترقی کا جاری سفر جاری ہے اور پاکستان جلد معاشی ترقی کی دوڑ میں ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اختلافات جمہوری نظام کا حصہ ہے ،تمام سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کرکے ملکی ترقی و استحکام کیلئے مل کر کام کریں ۔ منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابوپانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،پاکستان بھر میں بجلی کے منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام جاری ہے،چائنہ پاک اکنامک کو ریڈور کے تحت چونتیس ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں،حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے، اس مقصد کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجا رہا ہے۔