پاکستان نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف برطانیہ کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا

ریفرنس میں الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر، لوگوں کو اشتعال دلانے اور دیگر ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں، ترجمان وزارت داخلہ

منگل 30 اگست 2016 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف برطانیہ کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا ریفرنس کے ساتھ پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر اور دیگر شواہد بھی بھیج دیے گئے، وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا گیا ہے، ریفرنس میں الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر، لوگوں کو اشتعال دلانے اور دیگر ثبوت بھی فراہمکیے گیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے برطانوی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی اور پاکستان میں لوگوں کو بدامنی اور اشتعال پر اکسایا، برطانیہ کے قوانین کے مطابق پاکستان میں لوگوں کو اشتعال دلانے اور بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔