شاہد کپور،ملائیکہ اروڑا جلد ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے جارہے ہیں

منگل 30 اگست 2016 20:42

شاہد کپور،ملائیکہ اروڑا جلد ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے جارہے ہیں

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء ) شاہد کپور اور ملائیکہ اروڑا سمیت بولی وڈ سلیبرٹیز جلد ہی امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے جارہی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ماہ 4 ستمبر کو امریکی شہر نیو جرسی میں ہونے والی ایک ریلی کے دوران بولی وڈ سلیبرٹیز سے ملاقات کریں گے۔'دہشت گردی کے خلاف متحد انسانیت' (Humanity United Against Terror) نامی مذکورہ ریلی ایک چیریٹی ایونٹ ہے، جس کا انعقاد امریکی ہندووٴں کے لیے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کے موقع پر بولی وڈ اداکار شاہد کپور، ملائیکہ اروڑا، امیشا پاٹیل، گلوکار کانیکا کپور، کوریو گرافر اور ڈائریکٹر پربھو دھیو اور روحانی رہنما سری سری راوی شنکر پرفارم کریں گے۔جبکہ تقریب کے اختتام پر ان اسٹارز کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔اس ایونٹ کی مدد سے حاصل ہونے والی رقم کو دہشت گردی کے شکار افراد، خصوصاً کشمیری پنڈتوں اور بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو پناہ گزینوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسلام کے حوالے سے کئی متنازع بیانات دیتے رہے ہیں، جبکہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :