امریکہ میں عید الاضحی 11 ستمبر کو ہونے کا امکان، مسلمان خوشی کی بجائے تشویش کا شکار

muhammad ali محمد علی منگل 30 اگست 2016 20:38

امریکہ میں عید الاضحی 11 ستمبر کو ہونے کا امکان، مسلمان خوشی کی بجائے ..

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) امریکہ میں عید الاضحی 11 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں محکمہ موسمیات اور رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں عید الاضحی 11 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اس خبر نے امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو خوش کرنے کی بجائے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی مسلمانوں کے تشویش میں مبتلا ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ 11 ستمبر کی تاریخ کو ہی 15 برس قبل امریکہ اپنی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملے کا شکار ہوا تھا۔

اس حملے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹرز کی عمارتیں تباہ ہو گئی تھیں جبکہ واشنگٹن میں امریکہ محکمہ دفاع کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ ان حملوں میں کل 3 ہزار لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔ اسی باعث مسلمانوں کو خدشہ ہے کہ امریکہ میں 11 ستمبر کو عید الاضحی ہونے کے باعث انہیں دوسرے مذاہب کے لوگوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. تاہم واضح رہے کہ عید الاضحی کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ 2 سے 3 روز میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :