صدرمملکت سے وزیراعظم آزاد کشمیر اور طارق فاطمی کی ملاقات

راجا فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ممنون حسین

منگل 30 اگست 2016 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شمیریوں کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، خطے کے امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، منگل کے روز صدر مملکت ممنون حسین سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر اور وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات ہوئی، صدر نے راجا فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی، جس پر راجا فاروق حیدر نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور آزاد کشمیر کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ معاون خصوصی طارق فاطمی سے صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہی کے لیے موثر سفارتکاری کی جائے، مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی افواج کے جبر سے دنیا کو آگاہ کیا جائے اور عالمی فورسز پر کشمیر کاز کو موثر طریقے سے اجاگر کیا جائے۔