الیکس ہیلز پاکستان کیخلاف ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے انگلش بلے باز بن گئے

muhammad ali محمد علی منگل 30 اگست 2016 20:27

الیکس ہیلز پاکستان کیخلاف ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ ..

ناٹنگھم (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) الیکس ہیلز پاکستان کیخلاف ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے انگلش بلے باز بن گئے ہیں۔ فصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوران الیکس ہیلز 167 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آوٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکس ہیلز اب انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس قبل انگلش بلے باز گراہم گوچ نے 1987 میں 142 رنز بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ جبکہ الیکس ہیلز ایک روزہ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی ٹیم کیخلاف سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :