نادرا پشتون دشمنی سے باز آ جائے، قبائل ،پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرکے مغربی ایجنڈے کو پراوان چڑھایا جارہا ہے،گل نصیب خان
قبائل میں جمعیت علماء اسلام کی سرگرمیوں کو روک کر دیگر سیاسی جماعتوں کی سرپرستی کی جارہی ہے، تاسیس جمعیت کانفرنس ملک کی سیاست کا رخ موڑ دیگی،فاٹا کو الگ صوبے کا درجہ دیا جائے،امیرجمعیت علماء اسلام کے پی کے
منگل 30 اگست 2016 20:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ نادرا پشتون دشمنی سے باز آجائیں، قبائل اور پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرکے مغربی ایجنڈے کو پراوان چڑھایا جارہا ہے، قبائل میں جمعیت علماء اسلام کی سرگرمیوں کو روک کر دیگر سیاسی جماعتوں کی سرپرستی کی جارہی ہے، تاسیس جمعیت کانفرنس ملک کی سیاست کا رخ موڑ دیگی،فاٹا کو الگ صوبے کا درجہ دیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ضلعی امراء ونظماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،اجلاس میں مولانا عطاء الحق درویش، عبدالجلیل جان، مولانا محمد قاسم ، مولانا عزیز احمد،مولانا راحت حسین، عبدالوحید مروت، مفتی جانان ایم پی اے، قاری عبداﷲ ، ہدایت اﷲ شاہ، مولانا امان اﷲ حقانی، حکیم احسان الحق، احمد خان کامرانی، حاجی نیاز محمد، حافظ ریحان اور قبائل ایجنسیوں کے زمہ داران نے شرکت کی، اجلاس میں تاسیس جمعیت کے عالمی اجتماع کے حوالہ سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اور اضلاع اور قبائل میں تاسیس جمعیت کانفرنس کا کامیاب کرنے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ تاسیس جمعیت کانفرنس ملکی اور بین الاقوامی سیاست کا رخ موڑ دیگی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.