چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالہ سے سی پیک نمائش دوسرے روز بھی جاری رہی

منگل 30 اگست 2016 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالہ سے سی پیک نمائش دوسرے روز بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر میں منعقدہ ایکسپو کا انعقاد منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کی وزارت نے کیا جس کا مقصد ملک کے مختلف شعبوں میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا ٗ سمٹ اور ایکسپو کا انعقاد جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی تیسری سالگرہ کے حوالے سے بھی کیا گیا جس میں کاروباری روابط کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

نمائش میں مختلف مقامی اور چینی کمپنیوں نے 60سے زائد سٹالز قائم کیے جہاں پر انہوں نے اپنی منصوعات کی نمائش کی جس سے دونوں ملکوں کے کاروباری روابط کے فروغ میں مدد حاصل ہو گی ۔ نمائش میں چین کی 27بڑی کمپنیوں کے نمائندے اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی جو پاکستان میں توانائی، تعمیرات، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔نمائش وایکسپو میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :