ایم کیو ایم کے دفتر سے 1992 میں جناح پور کے نقشے خود برآمد کیے تھے،

تاہم بعد میں معاملہ سیاست کا شکار ہو گیا، میرے گھر کو آگ لگا دی گئی اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں جس کے باعث ناروے میں سیاسی پناہ حاصل کرنا پڑی: میجر ریٹائرڈ ندیم ڈار

muhammad ali محمد علی منگل 30 اگست 2016 20:18

ایم کیو ایم کے دفتر سے 1992 میں جناح پور کے نقشے خود برآمد کیے تھے،

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) میجر ریٹائرڈ ندیم ڈار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دفتر سے 1992 میں جناح پور کے نقشے خود برآمد کیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 1992 میں کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے میجر ریٹائرڈ ندیم ڈار برسوں بعد منظر عام پر آئے ہیں۔ میجر ریٹائرڈ ندیم ڈار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دفتر سے 1992 میں جناح پور کے نقشے خود برآمد کیے تھے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی طلبہ تنظیم کے ایک لیڈر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی نشاندہی پر ایک دفتر پر چھاپہ مار کر جناح پور کا نقشہ اور جھنڈے برآمد کیے تھے۔ جناح پور کا نقشہ بعدازاں پھر جی ایچ کیوبھجوا دیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں معاملہ سیاست کا شکار ہو گیا تھا میرے گھر کو آگ لگا دی گئی اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں جس کے باعث ناروے میں سیاسی پناہ حاصل کرنا پڑی تھی اور اب بھی وہیں رہائش پذیر ہوں۔