وفاقی حکومت این ایف سی کو جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے ٗ صوبوں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے ٗ وزیر خزانہ اسحاق ڈار

آئندہ مالی سال میں نئے این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں گے ٗ وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو وفاق کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں ٗ چاہتے ہیں نئے این ایف سی کو 31 دسمبر تک حتمی شکل دیدی جائے ٗ سید مراد علی شاہ

منگل 30 اگست 2016 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی کو جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے ٗ صوبوں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے ٗ آئندہ مالی سال میں نئے این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں گے۔ وہ منگل کو یہاں این ایف سی سے متعلق ایک اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 31 دسمبر تک این ایف سی کو حتمی شکل دیدی جائے، اس سلسلے میں 5 ستمبر کو لاہور میں اجلاس ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ صوبوں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، آئندہ مالی سال میں نئے این ایف سی کے مطابق صوبوں کو فنڈز ملیں گے۔ اس موقع پر سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے این ایف سی کو 31 دسمبر تک حتمی شکل دیدی جائے۔

اس سے قبل این ایف سی سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جولائی تا دسمبر 2015ء کیلئے این ایف سی کی پہلی ششماہی مانیٹرنگ رپورٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں کسی صوبے کی جانب سے مالیاتی اعداد و شمار پر اعتراض نہیں کیا گیا۔